پاکستان کی سب سے بڑی پرائیویٹ سیکٹر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی کی حیثیت سے ہم شریعہ سے ہم آہنگ سرمایہ کاری کی وسیع رینج پیش کرتے ہیں۔20سال سے زائد کے ٹریک ریکارڈ کے ساتھ،ہم پاکستان کی وہ واحد کمپنی ہیں جوکلی طور پر شریعہ سے ہم آہنگ انویسٹمنٹ سلوشن فراہم کرتی ہے۔
شریعہ سے ہم آہنگ سرمایہ کاری کو سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح بنانا ہے۔
اخلاقی طرزِ عمل،قدر افزا خدمات اور زیادہ سے زیادہ منافع کے ذریعے شریعہ سے ہم آہنگ جدید سرمایہ کاری کے حل پیش کرتے ہوئے المیزان کو بچت اور سرمایہ کاری کیلئے ایک قابلِ اعتماد اورصفِ اوّل کا برانڈ بنانے کے ساتھ ساتھ تمام اسٹیک ہولڈر کے مفادات کا تحفّظ کو بھی یقینی بنانا ہے۔
ہماری بنیادی اقدار پانچ ہیں جوکہ ہمارے قیام کے ستون ہیں۔وہ بطور ایک ادارہ ہمارے کردار و مزاج کی عکّاس ہیں اور اُسے تقویّت بھی دیتی ہیں۔یہ اقدار ہماری داخلی و خارجی توقعات کے خاکے کی نقشہ کشی کرتی ہیں:
ہمارے ادارے کے ارکان، ہمارے صارفین، حصص داران اور سماج کے افراد جن کے ساتھ ہمارا لین دین ہے اور جن کی خدمت میں ہم مصروف ہیں۔ہماری ادارہ جاتی ثقافت ان ہی اقدار پر مبنی ہیں اور ہمارے تمام ملازمین کیلئے رہنمائی کا ایک روشن مینارہیں۔
ہماری اقدار کاتعلق اس سے نہیں کہ ہم کیا کرتے ہیں یا کیسے کرتے ہیں بلکہ حقیقتاً اس سے ہے کہ ہم کون ہیں اور کیوں ہیں۔یہ اقدار کامیابی کی جانب ہمارے سفر کے ہر مرحلے پر نئے سنگِ ہائے میل کے حصول کی ہماری کاوشوں میں ایندھن کا کام کرتی ہیں
فوقیت خدمت ایک رویّہ ہے جو ہر شعبے اور ملازم میں موجود و قائم ہے۔ معاون عملے سے افسرِ منتظمِ اعلیٰ تک ہم محض مصنوعات کی فراہمی سے آگے بڑھتے ہوئے اور صارفین کی مدد بھی کرتے ہیں کہ وہ اُن کے مالیاتی اہداف حاصل کرلیں۔ یہ ضروری اور اہم ہے کہ ہم ہر لمحے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مستعدی سے سمجھتے اور دیکھتے ہوئے ایک منفرد احساسِ صارف فراہم کریں۔ فوقیت و برتری ہر نکتہئ اتصال پر ایک مستقل، عمدہ خدمت ہے جو کہ ہمارے خدمات سے سرشار لب و لہجے سے تشکیل کردہ ہے جو ہر سطح پر ہمارے ادارے کی حکمتِ عملی کو متحر ّک رکھتی ہے۔
ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے تمام تر کاروباری افعال اور سرگرمیاں شریعت کے عین مطابق ہیں۔ایک شریعہ موافق ادارے کے طور پر ہم اس بات کی یقین دہانی کرانے کیلئے جواب دہ ہیں کہ ضابطہئ کاروں، شریعہ بورڈ اور شریعہ ایڈوائزر کی جانب سے دیے گئے تمام قوانین اور فیصلہ جات کی پاسداری پورے ادارے کی طرف سے کی جاتی ہے۔
ماہرانہ کاروباری فضیلت ملازم کے طور پر فوقیت و برتری حاصل کرنے کے متعلق ہے۔یہ ”ماہرِ امور“ہونے کا ایک جوہر ہے۔یہ ہمارے کام کرنے کی سوچ اور لوگوں یعنی سپروائزر، رفقائے کار اور /یا صارفین کے ساتھ اشتراکِ عمل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے یہ یقین دہانی کرانا ہے کہ یہ ایک ماہر،پیشہ وارانہ اور قابل احترام طور طریقہ ہے۔
ہم اپنے امورِکار اور ہماری خدمات میں اعلیٰ اخلاقی معیارات کی پیروی کرتے ہیں۔جائے امور پر اعلیٰ اخلاقی معیار کو برقرار رکھنا صارف کے مفاد کو ترجیح دینے، راستی، مسابقت اور چابک دستی کے ساتھ عمل کرنا،اور لوگوں، صارفین، ممکنہ صارفین اور رفقاء کے ساتھ لین دین کا احترام کرنے کے مترادف ہے۔
ہم ایک اخلاقی فریم ورک میں کام کرتے ہیں، جو تجویز کرتا ہے کہ ایک ادارے کے طور پر یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے معاشرے کے وسیع تر مفاد کیلئے کام کریں۔ ہم نہ صرف پائیدار ترقّی کی طرف اعانت کرنا چاہتے ہیں بلکہ ہم اپنی مصنوعات اور کاروبار جس طرح چلاتے ہیں اُس کے ذریعے بھی معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔