معاونین (اسپانسرز)

Sponsors

ہمیں پاکستان کے نمایاں مالیاتی اداروں کی جانب سے مدد و تعاون حاصل ہے۔ میزان بینک پاکستان ملک میں اوّلین اور سب سے بڑا اسلامی تجارتی بینک ہے۔ جس نے انتہائی کامیابی سے پاکستان کے اندر کئی اسلامی بینکاری مصنوعات کی فروغ و ترقّی اور مارکیٹ کا آغاز کر رکھا ہے۔ پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی، حکومت ِ پاکستان اور حکومتِ کویت کے درمیان ایک مشترکہ کاوش، ایک نمایاں اور اہم مالیاتی ادارہ ہے جو پاکستان میں سرمایہ کاری سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے۔

میزان بینک لمیٹڈ

میزان بینک لمیٹڈ، ایک پبلک لسٹڈ کمپنی، 27 جنوری 1997ء کو معرضِ وجود میں آیا اور اسی سال اگست میں ایک انویسٹمنٹ بینک کے طور پر اپنے امورِکار کا آغاز کیا۔، جنوری 2002ء پر ایک تاریخی قدم سے، میزان بینک کو بینک دولت پاکستان کی جانب سے ایک خالصتاً اسلامی بینک کے طور پر ملک کے پہلے کامل و مکمل تجارتی بینکاری لائسنس دیا گیا۔

صارف بینکاری کے پہلو سے زبردست اور جارحانہ اسٹریٹجک اور ٹیکٹیکل اقدامات کے نفاذ کے ذریعے میزان بینک کا مقصد خالص خدمات کے ماحول اور ثقافت اور ضرورتوں کے اعتراف کے تحت صارفین کو رسائی اور سہولت کی فراہمی کی بنیادی غرض و غایت کی تکمیل رہا ہے۔

2002ء میں ایک اسلامی تجارتی بینک کے طور پر آغاز ہی سے، میزان بینک ملک کے شعبہئ بینکاری کی تاریخ میں تیزی سے ترقّی کرنے والے بینکس میں سے ایک رہا ہے۔ بینک کی ودیعات (ڈپازٹس) دسمبر 2002ء سے دسمبر 2012تک %34.69 سالانہ کی اوسط شرح سے بڑھے ہیں جبکہ 2002ء میں 6 برانچز سے اس کا برانچ نیٹ ورک نومبر 2021ء میں %30.19 سالانہ کی اوسط شرح نمو سے 902 سے زائدبرانچز تک بڑھ گیا۔

وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ نے بینک کی طویل مدتی ہستی کی درجہ بندی کو  (AAA) کی ممکنہ بلند ترین سطح پر اپ گریڈ کیا ہے اور مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ (A1+) پر مختصر مدت کی درجہ بندی کی تصدیق کی ہے۔ (AAA) کی درجہ بندی انتہائی ممکنہ کریڈٹ کوالٹی کی نشاندہی کرتی ہے، نہ ہونے کے برابر خطرے والے عوامل کے ساتھ، جو حکومت پاکستان کے خطرے سے پاک قرض کے مقابلے میں صرف تھوڑا زیادہ ہے۔ میزان بینک پاکستان کی اسلامی بینکنگ انڈسٹری میں (AAA) کریڈٹ ریٹنگ کے ساتھ واحد مکمل اسلامی بینک ہے۔

بینک کے اہم شیئر ہولڈرز اس خطے کے نامور مالیاتی ادارے ہیں جیسے نور فنانشل انویسٹمنٹ کمپنی، پاک۔ کویت انویسٹمنٹ کمپنی، اور جدہ (سعودی عرب) کا اسلامک ڈیولپمنٹ بینک پائیدار حیثیت، شہرت، استحکام اور مضبوطی جوان اداروں کو حاصل ہے وہ اپنے بورڈ کی نمائندگی اور اطلاقی ہمہ کاریوں کے ذریعے اس بینک کی قدر افزودگی میں اچھا خاصا کردار ادا کرتے ہیں۔

بینک کے پاس بین الاقوامی شہرت یافتہ شریعہ سپروائزری بورڈ بھی ہے جس کے صدر نشیں جسٹس (ریٹائرڈ) مولانا محمد تقی عثمانی ہیں جو کہ خود بھی شریعہ کے شعبے خاص طور پر اسلامی مالیاتی میں بین الاقوامی طور پر جانے پہچانے جاتے ہیں۔

آپ مزید تفصیل کیلئے ان کی ویب سائٹ www.meezanbank.com پر تشریف لے جا سکتے ہیں:

Pak Kuwait Investment Company

پاک کویت
انویسٹمنٹ کمپنی

پاکستان کویت انویسٹمنٹ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ (پی کے آئی سی)، پاکستان کا نمایاں ترقّیاتی مالیاتی ادارہ (ڈی ایف آئی) ہے جو کہ پاکستان کے اندر سرمایہ کاری اور ترقّیاتی بینکاری کی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے۔ پی کے آئی سی1979ء میں حکومت ِ پاکستان اور امارتِ کویت کے درمیان ایک مشترکہ کاروبار کے طور پر قائم کی گئی تھی اور ادارے نے 62.50 ملین روپے کے ادا شدہ سرمائے سے اپنے کام کا آغاز کیا۔ برسہا برس کے بعد، ادا شدہ سرمایہ 16 ارب تک بڑھ چکا ہے جبکہ فی الوقت کل حصص 42.18 ارب روپے ہے جو کہ ادارے کے آغاز سے اب تک کی متاثر کن کارکردگی کی عکّاس ہے۔

پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی اپنی نوعیت کا پہلی ترقّیاتی مالیاتی ادارہ (ڈی ایف آئی) ہے جس کا مقصد زیریں ساختیاتی ترقّی کو پروان چڑھانا تھا، یہ مقصد انتہائی کامیابی سے حاصل کیا گیا۔ پی کے آئی سی نے بطور ترقّیاتی مالیاتی ادارہ صنعتی سرگرمی کے فروغ میں معیشت کے کلیدی شعبہ جات میں حصص اور سرمایہ کاری ئ قرض کے ذریعے اہم کردار ادا کیا ہے۔ پی کے آئی سی زیریں ساختیاتی ترقّی اور حقیقی معاشی سرگرمی کو بڑھاتے ہوئے عمل انگیزی کیلئے ایک وسیلے کے طور پر خدمات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ تیز اور پائیدار ترقّی کے سفر کے تسلسل میں قوم کی مدد کی جائے۔

پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پی اے سی آر اے) نے پی کے آئی سی کو AAA کی طویل المد ّت اور +A1 کی قلیل المد ّت درجہ بندیاں نامزد کر دی ہیں جو کہ کریڈٹ رِسک کی کم ترین کو ظاہر کرتی ہیں اور مالیاتی وعدوں کی بروقت ادائیوں کیلئے مستحکم صلاحیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ 2013ء میں جے سی آر۔ وی آئی ایس نے پی کے آئی سی کو سی جی آر۔ 9 (+CGR9) کی کارپوریٹ گورننس ریڈنگ دوبارہ نامزد کردی ہے۔ نامزد کردہ درجہ بندی ادارہ جاتی نظم کی بلند سطح کو ظاہر کرتی ہے۔

آپ مزید تفصیل کیلئے ان کی ویب سائٹ www.pkic.com پر تشریف لے جا سکتے ہیں:

شیئر ہولڈنگ
پیٹرن

65%

میزان
بینک لمیٹڈ

30%

پاک کویت سرمایہ کاری
کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ

05%

المیزان انویسٹمنٹ
کے ملازمین

Open Your Digital Account
کھولیں اپنا 'انوسٹمنٹ اکاؤنٹ' آپ جہاں بھی ہوں، جب چاہیں!