ادارہ جاتی
سماجی ذمّے داری
(سی ایس آر)

Corporate Social Responsibility

المیزان میں ہم ایک اخلاقی ضابطہئ کار کے اندر کام کرتے ہیں اور ایک ادارے کے طور پر ہم سماج کے وسیع تر مفاد میں عمل کرنے کے فرائض کو اپنی ذمّے داری گردانتے ہیں۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم ایک سماجی طور پر ذمّے دار ادارے کے طور پر کام کریں اور ہمیں ہمیشہ ایک قابلِ اعتماد اور بھروسے کے قابل سرمایہ کار رفیق تصور کیا جائے۔

المیزان اپنی اقدار، اخلاقیات، لوگ اور طور طریقوں کے ذریعے ذمّے داری کی ثقافت و تمد ّن کو پروان چڑھاتا ہے۔ ہم اپنے امورِکار اور اپنی اقدار کو یکجا کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ المیزان کے سرمایہ کاروں، ملازمین اور سماجی طبقوں کے مفادات ادارے کی حکمتِ عملی اور ان تمام سرگرمیوں میں نظر آئیں جو ہم ہر روز انجام دیتے ہیں۔

ہمیں یقین ہے کہ ہمارے صارفین ہی سب سے پہلے ہیں کیونکہ ہم ایک دوسرے کی عز ّت کرتے ہیں،اور یہ کہ راست بازی اور ایمانداری سب سے مقدّم ہیں، جو بالآخر اُنھیں ہمارے ادارہ جاتی ثقافت کے سنگِ ہائے بنیاد بناتے ہیں۔المیزان میں ہم خدمتِ صارف، احترام او رراست بازی کی اپنی ثقافت کو برقرار رکھنے کا عزم رکھتے ہیں اور اُسے مسلسل بہتر سے بہتر بنانے کی لگن سے سرشار ہیں۔ اِسے اِس طور بھی محسوس کیا جا سکتا ہے کہ ہم اخلاقیات، افراد اور ماحول کو کتنی اہمیت دیتے ہیں اور اُن کی قدر کرتے ہیں۔

Open Your Digital Account
کھولیں اپنا 'انوسٹمنٹ اکاؤنٹ' آپ جہاں بھی ہوں، جب چاہیں!
Ethics Integrity and Transparency

اخلاقیات، راست بازی
اور شفّافیت

المیزان کی کامیابی کا دار و مدار اس صلاحیت پر ہے کہ وہ صارفین اور ملازمین کا اعتماد اور احترام برقرار رکھے۔ اس مقصد کیلئے، المیزان کے ملازمین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ جب ادارے کے کاروبار میں شمولیت اختیار کرتے ہیں تو کاروباری و ماہرانہ برتاؤ کے اعلیٰ معیارات کا مظاہرہ کریں گے۔ ایمانداری راست بازی، اور ذاتی و شخصی ذمّے داری ہی وہ جوہر ہے کہ کس طرح ہم کاروبار انجام دیتے ہیں۔

ادارہ اور اس کے ملازمین پر سی ایف اے انسٹیٹیوٹ کوڈ آف پروفیشنل کنڈکٹ کی پاسداری واجب ہے جس کے تحت ملازمین المیزان کے صارفین کے مفادات سے پہلے ان کے اپنے مفادات کو مدّنظر نہیں رکھ سکتے۔

ہم گلوبل انویسٹمنٹ پرفارمنس اسٹینڈرڈز (جی آئی پی ایس) کے بھی پاسدار ہیں کہ جو ہمارے سرمایہ کاروں کیلئے ابلاغ کردہ معلومات کی شفّافیت اور درستی کو مزید فروغ دیتا ہے۔

ماحول

المیزان میں ہم محفوظ ماحول کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں جو کہ ہمارے سماج کی وسیع تر فلاح و بہبود سے براہِ راست جُڑا ہے۔ المیزان ماحول کے تحفّظ کے حوالے سے پُرعزم ہے اور ہمارے روز مرّہ امورِکاروبار کے طور طریقوں میں ماحولیاتی ذمّے داری کے اصولوں کو تسلیم کرتا ہے۔ اس سلسلے میں، اس ادارے نے ایک’بنا کاغذوالے ماحول‘ کو فروغ دینے کی غرض سے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

Quality Assurance Measures

معیارِ ضمانت
کے اقدامات

ہم اپنے صارفین کو عالمی درجے کی مصنوعات و خدمات کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہیں اور اپنے سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفّظ کے بارے میں ہمیں انتہائی تشویش رہتی ہے۔ کسٹمر کیئر ڈپارٹمنٹ میں موجود عملہ صارف کی رازداری اور معلومات کی حفاظت جبکہ وہ حسّاس مواد کے ساتھ لین دین کر رہے ہوں سے وابستگی کو خصوصی طور پر یقینی بنانے کی غرض سے مکمل طور پر تربیّت یافتہ ہے۔

”معیارِ خدمتِ صارف“ کی ثقافت کو یقینی بنانے کیلئے، ہم خاص طور پر ایک شعبہئ معیاری خدمت تشکیل دے چکے ہیں۔ اس شعبے کا مقصد دیگر شعبہ جات کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے ہماری ثقافت ِ خدمت، مسابقت اور زیریں ساختیات کو مستحکم کرنا ہے۔ اس طرح زور مجموعی سطحوں پر ”اطمینانِ صارف“ کی ایک بھرپور سطح کو حاصل کرنا ہے۔

جماعت ہائے فروخت (سیلزٹیمز) کیلئے تربیّتی نشستیں باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہیں؛کال سینٹرز کے عملے اور دیگر اگلے محاذ کے عملے کو ”بہترین خدمت‘‘ اور متعلق پاسداریئ حکمتِ ہائے عملی“ پر لگاتار تربیّت دی جاتی ہے۔

Lets Talk
ٹول فری نمبر 42525 0800

عطیات و خیرات

المیزان نے رقوم جمع کرنے کی غرض سے انڈس ہسپتال، کراچی کے ساتھ اپنی کو-برانڈڈ سرمایہ کاری مصنوع- میزان انڈس ہاسپٹل سپورٹ پلان کے ذریعے دستِ تعاون ملا لیا ہے۔ یہ سی ایس آر قدم پاکستان میں کسی بھی نظم کاریئ اثاثہ جات کے ادارے کی جانب سے اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے جس کا مقصد ہمارے معاشرے کے پسماندہ طبقے کیلئے انسان دوست نگہداشت ِ صحت کی سہولت بہم پہنچانا ہے۔

پاکستان میں مصیبت و آلام کے وقتوں میں المیزان اور اس کے ملازمین متاثرین کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے ہوتے ہیں اور بحالی کی سرگرمیوں میں بھرپور اعانت پیش کر چکے ہیں۔

Quality Assurance Measures