سلمان مسلم - Al Meezan Investment Management Limited
Al Meezan Investments

مینجمنٹ(انتظامیہ)

المیزان کی انتظامیہ پُر عزم اور کہنہ مشق ماہرین کی ایک ٹیم پر مشتمل ہے۔ یہ ٹیم اس کے وژن اور مشن سے ہم آہنگ ہو کر ادارے کیلئے حکمتِ عملی پر مبنی کاروبار ی منصوبوں کی تشکیل اور اس کا نفاذ کرتی ہے اور ادارے کے روزمر ّہ اُمور ِکار کی مستعدی سے نظم کاری انجام دیتی ہے۔

سلمان مسلم

ہیڈ آف انٹرنل آڈٹ

جناب سلمان آڈٹ، ریگولیٹری کمپلائنس، کارپوریٹ سیکریٹیریٹ، فنانس اینڈ رِسک مینجمنٹ میں 13برسوں سے زائد کے تجربے کے ساتھ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکانٹنٹس آف پاکستان سے ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، وہ فی الوقت المیزان کے ہیڈ آف انٹرنل آڈٹ فنکشن ہیں۔ وہ میوچل فنڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایم یوایف اے پی) کی ایتھکس اینڈ اے ایم ایل کمیٹی کے ممبر کے طور پر خدمات بھی انجام دیتے ہیں اور اس حیثیت میں انڈسٹری کی ترجمانی بھی کرتے ہیں۔ المیزان سے قبل، وہ آریکس مضاربہ (سابقہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ ادارہ اب او آر آئی ایکس لیزنگ پاکستان لمیٹڈکا ادارہ) میں ہیڈ آف انٹرنل آڈٹ کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں جہاں وہ بورڈ کمیٹی کو رپور ٹ کرتے تھے۔

مزید یہ کہ وہ پرائس واٹر ہاؤس کو پر ز نیٹ ورک کے ممبر ادارے اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی سے بھی منسلک رہے ہیں وہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پبلک فنانس اکاؤنٹنٹس کے ممبر بھی ہیں اور اس شعبے میں یونیورسٹی آف کراچی سے گریجویٹ بھی ہیں۔