محمد علی لوائی، سی ایف اے - Al Meezan Investment Management Limited
Al Meezan Investments

مینجمنٹ(انتظامیہ)

المیزان کی انتظامیہ پُر عزم اور کہنہ مشق ماہرین کی ایک ٹیم پر مشتمل ہے۔ یہ ٹیم اس کے وژن اور مشن سے ہم آہنگ ہو کر ادارے کیلئے حکمتِ عملی پر مبنی کاروبار ی منصوبوں کی تشکیل اور اس کا نفاذ کرتی ہے اور ادارے کے روزمر ّہ اُمور ِکار کی مستعدی سے نظم کاری انجام دیتی ہے۔

محمد علی لوائی، سی ایف اے

ہیڈ آف مارکیٹنگ، بزنس ڈیولپمنٹ اینڈآلٹرنیٹ ڈسٹری بیوشن

جناب لوائی المیزان میں ہیڈ آف مارکیٹنگ، بزنس ڈیولپمنٹ اینڈ آلٹرنیٹ ڈسٹری بیوشن ہیں اور وہ مارکیٹنگ،برانڈ بلڈنگ، بزنس ڈیولپمنٹ اور ڈسٹری بیوشن اسٹریٹجیز کے فروغ اور نفاذ کیلئے ذمّے دار ہیں۔

وہ پرائیویٹ بینکنگ، انویسٹمنٹس، پروڈکٹس اور مارکیٹنگ میں 18سال سے زائدکا ملکی وبین الا قوامی تجربہ رکھتے ہیں۔ المیزان میں شمولیت سے قبل، وہ کئی قائدانہ ذمّے داریوں کے ساتھ امریکہ اور کینیڈا دونوں ممالک میں نمایاں گلوبل فنانشل انسٹیٹیوشنز کے ساتھ کام کر چکے ہیں جس میں پروڈکٹس، مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن چینلزکی نظم کاری کے اُمور شامل ہیں۔

وہ کارنیل یونیورسٹی،اِٹھاکا، امریکہ سے معاشیات میں بیچلرآف آرٹس کی ڈگری کے حامل ہیں۔ وہ سی ایف اے انسٹیٹیوٹ، امریکہ سے چارٹرڈ فنانشل اینالِسٹ (سی ایف اے) ہیں اور اے آئی اے ایسوسی ایشن، امریکہ سے چارٹرڈ آلٹرنیٹو انویسٹمنٹ اینالِسٹ (سی اے آئی اے) بھی ہیں۔