محمد شعیب، سی ایف اے - Al Meezan Investment Management Limited
Al Meezan Investments

مینجمنٹ(انتظامیہ)

المیزان کی انتظامیہ پُر عزم اور کہنہ مشق ماہرین کی ایک ٹیم پر مشتمل ہے۔ یہ ٹیم اس کے وژن اور مشن سے ہم آہنگ ہو کر ادارے کیلئے حکمتِ عملی پر مبنی کاروبار ی منصوبوں کی تشکیل اور اس کا نفاذ کرتی ہے اور ادارے کے روزمر ّہ اُمور ِکار کی مستعدی سے نظم کاری انجام دیتی ہے۔

محمد شعیب، سی ایف اے

چیف ایگزیکٹیو

جناب محمد شعیب، سی ایف اے، پاکستان میں شریعت کے عین مطابق سب سے بڑے ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر یعنی منتظم ِ اعلیٰ آفیسر ہیں۔ وہ انویسٹمنٹ پورٹفولیوز کی نظم کاری میں 25برسوں سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں، فی الوقت وہ المیزان انویسٹمنٹس کے ساتھ 17میوچل /پنشن فنڈز اور کلائنٹس کے صوابدیدی پورٹفولیوز کے تحت 91ارب (بمطابق 28جون2019ء) کی سرمایہ کاری کی نظم کاری میں مصروف ہیں اور ادارے کے 652ملازمین کی ایک ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

اُنھوں نے 1988ء میں آئی بی اے، کراچی سے ایم بی اے کیا اور اُسی مادرِ علمی میں سکیورٹی اینالسس سے لے کر فنانس اور اکاؤنٹنگ کے مختلف کورسز بھی پڑھائے ہیں۔

جناب شعیب نے 1999ء میں سی ایف اے چارٹر حاصل کیا اور بعد ازاں 40ممبرز کے ساتھ مئی 2002ء میں سی ایف اے ایسوسی ایشن آف پاکستان (سی ایف اے اے پی)قائم کی۔ آپ اُس کے پہلے صدر تھے اور آپ کی قیادت میں سی ایف اے اے پی نے کئی سنگِ میل عبور کی جس میں سن2006میں ”انوویشن ایوارڈ“ اور سی ایف اے انسٹیٹیوٹ سے سن 2008ء میں اسٹریٹجک پلاننگ ایوارڈ شامل ہیں۔

2008ء سے 2012ء تک، شعیب صاحب نے ایشیا ء پیسفک ریجن کیلئے پریذیڈنٹس کونسل ریپریزینٹیٹیو (پی سی آر) پر خدمات انجام دیں جو کہ ایشیا پیسفک خطے میں 16سوسائٹیز کو خدمات فراہم کرتا ہے۔

سی ایف اے انسٹیٹیوٹ کے مشن میں ان کے کردار کے اعتراف کے طور پر، سی ایف اے میگزین نے سن2006ء میں اُنھیں ”موسٹ انفلوئینشل“ (سب سے زیادہ با اثر)سی ایف اے چارٹر ہولڈر کے طور پر اپنی فہرست میں شامل کیا۔

کئی سی یف اے انسٹیٹیوٹ کمیٹیز کیلئے رضاکارانہ طور پر کام کرنے کے علاوہ، جناب شعیب درج ذیل پر بھی رضا کارانہ خدمات انجام دے چکے ہیں:

  • ایشیاء پیسفک ایڈووکسی کمیٹی
  • گلوبل کارپوریٹ گورننس ٹاسک فورس
  • سوسائٹی گروتھ سپورٹ ایویلیوایشن پینل
  • چارٹر پینڈنگ ورک گروپ
  • سوسائٹی پارٹنرشپ ورک گروپ

اس وقت وہ سی ایف اے انسٹیٹیوٹ کی درج ذیل کمیٹیز پر خدمات انجام دے رہے ہیں:

  • ممبر آف دی ایسیٹ منیجر کوڈ ایڈوائزری کمیٹی
  • ممبر آف دی ایگزیکٹیوکمیٹی آف جی آئی پی ایس

سی ایف اے انسٹیٹیوٹ کے وابستگی کے علاوہ، وہ کئی دیگر رضاکارانہ کردار میں بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں، جیسے:

  • کراچی اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ پر نامزد ڈائریکٹر،پاکستان میں ایس ای سی کی جانب سے مقر ّر کردہ(2002ء سے2003ء)
  • انسٹیٹیوٹ آف کیپٹل مارکیٹس اِن پاکستان کے بورڈ کے ممبر
  • میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئر مین
  • پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کے بورڈ پر ڈائریکٹر (2014ء2011-ء)
  • اکیڈمک بورڈ آف انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے)، پاکستان کے ممبر
  • اسلامک کیپٹل مارکیٹس پر سینٹرل بینک کی کمیٹی کے ممبر

اُنھوں نے اپنے نظم کاریئ سرمایہ کاری کے 25سالہ کیریئر کے دوران دنیا بھر میں منعقد کئی سیمینارز، کانفرنسز اور ورکشاپس میں شرکت کی۔ ان کے کیرئیر کے گزشتہ دس برسوں کے دوران، اُنھوں کے اپنی زیادہ تر توجہ خاص طور پر شریعت کے عین مطابق یا اسلامی پورٹفولیوز کی نظم کاری پر مرکوز رکھی۔ وہ مشرقِ وسطیٰ اور مشرقِ بعید کے ممالک میں اسلامک ایسیٹ مینجمنٹ کے موضوع پر مختلف کانفرنسز کے اسپیکر/پینلِسٹ رہے ہیں۔ وہ ان کی اسلامک ایسیٹ مینجمنٹ، کارپوریٹ گورننس اور دیگر رضاکارانہ قیادت کے کرداروں میں اپنی خدمات کے حوالے سے سی ایف اے میگزین میں بھی جگہ پاتے ہیں۔