عماد انصاری - Al Meezan Investment Management Limited
Al Meezan Investments

مینجمنٹ(انتظامیہ)

المیزان کی انتظامیہ پُر عزم اور کہنہ مشق ماہرین کی ایک ٹیم پر مشتمل ہے۔ یہ ٹیم اس کے وژن اور مشن سے ہم آہنگ ہو کر ادارے کیلئے حکمتِ عملی پر مبنی کاروبار ی منصوبوں کی تشکیل اور اس کا نفاذ کرتی ہے اور ادارے کے روزمر ّہ اُمور ِکار کی مستعدی سے نظم کاری انجام دیتی ہے۔

عماد انصاری

ہیڈ آف رِسک مینجمنٹ

عماد انصاری المیزان میں رِسک مینجمنٹ شعبے کے سربراہ ہیں۔ اُنھوں نے یونیورسٹی آف کراچی سے ایکچوریل سائنس اینڈ رِسک مینجمنٹ میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور گرین ویچ یونیورسٹی، کراچی سے ایم بی اے بھی کیا ہوا ہے۔

جناب انصاری کو رِسک پروفیشنل کے طور پر ایسیٹ مینجمنٹ اور بینکنگ انڈسٹری میں بالخصوص 10 برسوں سے زائد کا تجربہ ہے۔ وہ پاکستان میں نمایاں میڈیا چینلز میں فنانشل جرنلِسٹ کے طور پر چار سال تک ایک ریسرچر، اینالِسٹ اور ٹی وی پریزنٹر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ، وہ رِسک مینجمنٹ شعبے کے تحت متعلقہ رِسک کنٹرولز کو یکجا کرنے میں اعانت کی غرض سے انفارمیشن سکیورٹی فنکشن کے قیام میں قیادت بھی کرچکے ہیں۔