عبدالرّب خان - Al Meezan Investment Management Limited
Al Meezan Investments

مینجمنٹ(انتظامیہ)

المیزان کی انتظامیہ پُر عزم اور کہنہ مشق ماہرین کی ایک ٹیم پر مشتمل ہے۔ یہ ٹیم اس کے وژن اور مشن سے ہم آہنگ ہو کر ادارے کیلئے حکمتِ عملی پر مبنی کاروبار ی منصوبوں کی تشکیل اور اس کا نفاذ کرتی ہے اور ادارے کے روزمر ّہ اُمور ِکار کی مستعدی سے نظم کاری انجام دیتی ہے۔

عبدالرّب خان

ہیڈ آف ہیومن ریسورسز

جناب عبدالرّب خان انسانی وسائل کے اُمورِ کار اور حکمتِ عملی کے مکمل دائرہئ کار کی نظم کاری میں 19برسوں سے زائد کے تجربے کے ساتھ ایک کہنہ مشق ماہرِ انسانی وسائل ہیں۔ پاکستان میں نمایاں مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیز سے وابستگی کے ساتھ اُنھیں گلوبل اسٹینڈرڈز اور بہترین طور طریقوں سے بخوبی واقفیت و آگہی حاصل ہوئی ہے جسے وہ ہر سطح پر بروئے کار لاتے ہیں۔ان کا تجربہ متنوع شعبہ جات پر محیط ہے جس میں آئل اینڈ گیس، مینوفیکچرنگ انڈسٹری وغیرہ شامل ہیں، اُنھیں جنرل اور چینج مینجمنٹ کا عملی تجربہ بھی حاصل ہے۔

پُر عزم اہداف کے حصول کی جانب ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے کیلئے استعداد اور قیادت کی بہترین مہارت کے ساتھ ایک ہیومن ریسورس پروفیشنل کے طور پر، جناب خان صاحب کو ایک قابلِ رشک شہرت حاصل ہے۔

اُنھوں نے 2010 ء میں میزان انویسٹمنٹس مینجمنٹ لمیٹڈ میں ہیڈ آف ہیومن ریسورسز کے طور پر شمولیت اختیار کی۔ تب سے اب تک، وہ انسانی وسائل کے فروغ اور اُمورِ حکمتِ عملی میں اس ادارے کیلئے اپنی خدمات میں لگاتار اضافہ کررہے ہیں۔

جناب خان بزنس ایڈمنسٹریشن اور ایڈمنسٹریشن سائنسز میں ماسٹرز کے ساتھ ساتھ ایک کوالیفائیڈ چارٹرڈ منیجر بھی ہیں۔ پاکستان سے کمپیوٹر سائنس میں ایڈوانس ڈپلومہ کے علاوہ اُنھوں نے برطانیہ سے مینجمنٹ سائنسزمیں پوسٹ گریجویٹ سطح کی تعلیم بھی حاصل کر رکھی ہے۔ وہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اور مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ممبر بھی ہیں۔