محترمہ صائمہ کاملہ خان - Al Meezan Investment Management Limited
Al Meezan Investments

بورڈ آف ڈائریکٹرز

ہمار ا بورڈ آف ڈائریکٹرز نامور پروفیشنلزاور وژنریزپرمشتمل ہے۔ اس کے چیئر مین جناب عارف الاسلام ہیں جو کہ میزان بینک لمیٹڈ کے ڈپٹی سی ای او بھی ہیں۔

محترمہ صائمہ کاملہ خان

ڈائریکٹر

محترمہ صائمہ فی الوقت جاز پاکستان کے ساتھ چیف لیگل آفیسر کے طور پر کام کررہی ہیں جہاں وہ کمپنی کی قانونی، اُمور اِبلاغیات کی نگرانی کرتی ہیں اور اپنی قانونی مہارت و ذہانت کو تمام تر اُمورِ کار میں، ہمہ کاری میں بروئے کار لاتی ہیں۔ جاز پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل وہ آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ میں جنرل کونسل، کمپنی سیکریٹری اورہیڈ آف کارپوریٹ کمیو نیکیشنز اینڈ پبلک افیئرز کے طور پر کام کرتی رہی ہیں۔

محترمہ صائمہ کوشعبہئ قانون میں دس سال سے زائد کا متنوع تجربہ حاصل ہے۔ وہ اپنے تمام تر پیشہ ورانہ کیرئیر میں مختلف شعبہ جات میں، پاکستان میں بھی اور بیرونِ ملک بھی، اعلیٰ انتظامی سطحوں پر قانونی کردار ادا کرتی رہی ہیں جس میں تیل و گیس، ادویات سازی، بینکاری اور پرائیویٹ ایکویٹی کے شعبے شامل ہیں۔

آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ میں شمولیت سے پہلے، وہ سامبا بینک لمیٹڈ کیلئے ہیڈ آف لیگل اور کمپنی سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں، اُنھوں نے جامعہ پنجاب سے ایل ایل بی اور پین سلوینیایونیورسٹی، امریکہ، سے ایل ایل ایم کر رکھا ہے۔ وہ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) اور پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کی مختلف کمپنیز پر بھی ہیں۔ وہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (پی آئی سی جی) کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا بھی حصّہ ہیں۔