جناب معین ایم فُدّا - Al Meezan Investment Management Limited
Al Meezan Investments

بورڈ آف ڈائریکٹرز

ہمار ا بورڈ آف ڈائریکٹرز نامور پروفیشنلزاور وژنریزپرمشتمل ہے۔ اس کے چیئر مین جناب عارف الاسلام ہیں جو کہ میزان بینک لمیٹڈ کے ڈپٹی سی ای او بھی ہیں۔

جناب معین ایم فُدّا

آزاد ڈائریکٹر

جناب معین ایم فُدّا 40برسوں سے زائد کے بھرپور اور ماہرانہ تجربے کے حامل ہیں جو کارپوریٹ سیکٹر اور سفارتی فرائض کی انجام دہی پر محیط ہے۔ وہ سینٹ جونز یونیورسٹی، نیویارک سے ایم بی اے(انشورنس اینڈرسک مینجمنٹ)کر چکے ہیں۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای اب پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہے-پی ایس ایکس) فیڈریشن آف یورپین اینڈ ایشین اسٹاک ایکسچینجز (ایف ای اے ایس) کے چیئر مین کے طور پر منتخب کیے گئے تھے۔ اُنھوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (پی آئی سی جی)کی تشکیل میں بھی مدد کی ہے۔ وہ 2010ء سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کی جانب سے سرٹیفائیڈ کارپوریٹ گورننس ٹرینر ہیں اور فیکلٹی کے ممبر بھی ہیں اور پی آئی سی جی کے بورڈ پر بھی خدمات دے چکے ہیں۔ اُنھوں نے پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کیلئے کارپوریٹ گورننس رُولز کے فروغ میں اہم حصّہ رکھتے ہیں اور ساتھ ہی فیملی اونڈ بزنسز کیلئے کارپوریٹ گورننس گائیڈکی تشکیل میں بھی اہم خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جناب فُدّا المیزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے بورڈ پر انڈیپنڈنٹ (آزاد) ڈائریکٹر ہیں۔ وہ جنوری 2018ء سے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان کے بورڈپر انڈیپنڈنٹ (آزاد) ڈائریکٹر اور چیئرمین بھی ہیں۔ وہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی اور میرٹ پیکیجنگ کے بورڈ پر انڈیپنڈنٹ (آزاد) ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دینے کے علاوہ ایک عالمی سطح کے نمبر 1ری انشورر-ایس سی او آر کیلئے کنٹری ریپریذنٹیٹیو کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ وہ فارن ریلیشنز پر کراچی کونسل کے ممبر بورڈبھی ہیں اور ایگزیکٹیو کمیٹی آف انگلش اسپیکنگ یونین آف پاکستان کے ممبر ہیں، اس کے علاوہ 2003ء سے وہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹیز(اے ڈی آر سی) کے چیئر مین / ممبر کے طور پر مسلسل خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس سے قبل جناب فُدّا نیوزی لینڈ انشورنس اور کمرشل یونین (سی یو اب اے وی آئی وی اے) کے کنٹری چیف رہے ہیں اور سی یو لائف(اب جوبلی لائف) کے فاؤنڈرایم ڈی بھی رہے ہیں۔ 1990ء سے وہ پاکستان کیلئے اعزازی قونصل جنرل آف نیوزی لینڈ کے طور پر کام کرتے رہے ہیں اور وہ اس کے واحد ریپریذنٹیٹیو بھی رہے ہیں، ان کی ذمّے داریوں میں قونصلر افیئرز، ٹریڈ، ایجوکیشن اور ویزا کی سہولیات شامل رہی ہیں۔وہ اس سے پہلے کنٹری ڈائریکٹر، سینٹر فار انٹرنیشنل پرائیویٹ انٹرپرائز، یو ایس چیمبر کی ایفیلئیٹ، چیئر مین اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج، پریذیڈنٹ، اوور سیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے طور پر بھی کام کرتے رہے ہیں۔اُنھوں نے بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ پرائیویٹائزیشن کمیشن، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور نیشنل سینٹرفار ڈسپوٹ ریزولوشن پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

2006ء میں، جناب فُدّا کو صدر ِپاکستان کی جانب سے ستارہ ئامتیاز (ایس آئی)سے نوازا گیا۔ اُنھیں اس سے قبل 2002ء میں نیوزی لینڈ آرڈر آف میرٹ (او این زیڈ ایم)کے اعزازی آفیسر کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا اور 1990ء میں، نیوزی لینڈ کی ملکہ کی جانب سے این زیڈ کمیموریشن میڈل عطا کیا گیا۔ وہ چھ برِ ّاعظم میں 120ممالک کا سفر کر چکے ہیں۔