جناب محمد شعیب، سی ایف اے - Al Meezan Investment Management Limited
Al Meezan Investments

بورڈ آف ڈائریکٹرز

ہمار ا بورڈ آف ڈائریکٹرز نامور پروفیشنلزاور وژنریزپرمشتمل ہے۔ اس کے چیئر مین جناب عارف الاسلام ہیں جو کہ میزان بینک لمیٹڈ کے ڈپٹی سی ای او بھی ہیں۔

جناب محمد شعیب، سی ایف اے

چیف ایگزیکٹیو

جناب محمد شعیب، سی ایف اے، پاکستان میں شریعہ کے عین مطابق سب سے بڑی ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی المیزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر ہیں۔ وہ انویسٹمنٹ پورٹفولیوز کی نظم کاری میں 28برسوں سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔فی الوقت وہ المیزان انویسٹمنٹس کے ساتھ 17میوچل / پنشن فنڈز اور صوابدیدی کلائنٹس کے پورٹفولیوز کے تحت 91ارب سے زائد (بمطابق28جون2019ء) ملین کی قیادتِ سرمایہ کاری کی نظم کاری کر رہے ہیں اور ادارے کے 652ملازمین کی ایک ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

جناب شعیب نے 1988ء میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے)، کراچی سے ایم بی اے کیا اور پھر اپنے ہی مادرِ علمی میں سکیورٹی اینالسس سے لے کر فنانس اینڈ اکاؤنٹنگ کے کئی کورسز کی تعلیم بھی دیتے رہے ہیں۔

اُنھوں نے 1999ء میں اپنا سی ایف اے چارٹر حاصل کیا اور بعدازاں 40ممبرز کے ساتھ مئی 2002ء میں سی ایف اے ایسوسی ایشن آف پاکستان کی بنیاد رکھی۔ وہ سی ایف اے ایسوسی ایشن آف پاکستان (سی ایف اے اے پی) کے پہلے صدر تھے اور ان کی قیادت میں سی ایف اے اے پی نے کئی سنگِ میل عبور کیے جس میں 2006ء میں ”انوویشن ایوارڈ“اور سی ایف اے انسٹیٹیوٹ سے 2008ء میں ”اسٹریٹجک پلاننگ ایوارڈ“ بھی شامل ہیں۔