جناب محمد عبداللہ احمد - Al Meezan Investment Management Limited
Al Meezan Investments

بورڈ آف ڈائریکٹرز

ہمار ا بورڈ آف ڈائریکٹرز نامور پروفیشنلزاور وژنریزپرمشتمل ہے۔ اس کے چیئر مین جناب عارف الاسلام ہیں جو کہ میزان بینک لمیٹڈ کے ڈپٹی سی ای او بھی ہیں۔

جناب محمد عبداللہ احمد

ڈائریکٹر

جناب محمد عبداللہ فی الوقت بینک کی ٹریژری، کورس پونڈنٹ بینکنگ، فنانشل انسٹیٹیوشنز اور ہوم ریمیٹنس فنکشنز کی دیکھ بھال کرتے ہیں، اُنھیں 20سال سے زائد عرصے کا بینکنگ اور ٹریژری ڈیلنگ کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ بینک آف امریکہ این اے، نیشنل بینک آف پاکستان اور کے اے ایس بی بینک میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ جناب عبداللہ نے میزان بینک میں سن 2005ء میں شمولیت اختیار کی۔

جناب عبداللہ نے آئی بی اے، یونیورسٹی آف کراچی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ فنانشل مارکیٹس ٹریڈنگ میں ایسوسی ایشن کیمبسٹی انٹرنیشنل (اے سی آئی)دی فنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن، پیرس کے فیلو ہیں اور انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے بھی فینز ہیں۔ وہ گلوبل ایسوسی ایشن آف رِسک پروفیشنلز (جی اے آر پی)، امریکہ سے ایک سند یافتہ فنانشل رِسک منیجر (ایف آر ایم) بھی ہیں۔

جناب عبداللہ لوکل فنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے ایک فعال رُکن ہیں اور 2000ء، 2008ء اور 2009ء میں ان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کیلئے آفس بیئرر کے طور پر بھی منتخب ہوئے تھے، سن 2012ء2009-ء تک کیلئے اُنھیں ایف ایم اے پی کا جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا تھا، وہ فی الوقت پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) کی ٹریژری اینڈ کیپٹل مارکیٹس پر سب کمیٹی کے سن2010ء سے ممبر چلے آرہے ہیں اور 2012ء سے اس کی ٹیکنیکل کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔