جناب اعجاز فاروق - Al Meezan Investment Management Limited
Al Meezan Investments

بورڈ آف ڈائریکٹرز

ہمار ا بورڈ آف ڈائریکٹرز نامور پروفیشنلزاور وژنریزپرمشتمل ہے۔ اس کے چیئر مین جناب عارف الاسلام ہیں جو کہ میزان بینک لمیٹڈ کے ڈپٹی سی ای او بھی ہیں۔

جناب اعجاز فاروق

ڈائریکٹر

اعجاز فاروق اس وقت میزان بینک لمیٹڈ کے ساتھ گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ، ایس ایم ای / کمرشل اینڈ ایگرکلچر فنانس کے طور پر منسلک ہیں۔ جناب فاروق نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے (مارکیٹنگ) کررکھا ہے، اُنھیں پاکستان کی بینکاری صنعت میں 42برسوں سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

میزان بینک میں شمولیت سے قبل، 15برس بینک الفلاح کے ساتھ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جہاں وہ 1998ء ایریا منیجر کے طور پر شامل ہوئے تھے اور ترقّی کرتے ہوئے گروپ ہیڈ-اسلامک بینکنگ کے عہدے پر فائز ہوگئے تھے۔ اسلامک بینکنگ ڈویژن کی پلاننگ، قیام اورتمام ترتسلسل کے ساتھ اُمورِ کار کے جاری رہنے کا کریڈٹ جناب فاروق کو جاتا ہے۔ ان کی باحکمت مقاصد کی ترتیب و تشکیل اور کاروباری منصوبہ بندی اسلامک بینکنگ کی کامیابی کی جانب ان کی اہم ترین کنٹری بیوشن ہے۔ گروپ ہیڈ کے طور پر، اُنھوں نے کئی کمپنیز پر خدمات انجام دیں جن میں سینٹرل مینجمنٹ کمیٹی، سینٹرل کریڈٹ کمیٹی، ایسیٹ اور لائبلیٹی کمیٹی اور ہیومن ریسورس کمیٹی شامل ہیں۔

جناب اعجاز نے معروف اداروں میں بھی خدمات انجام دی ہیں جیسے الائیڈ بینک لمیٹڈ وہاں سے بطورآفیسرکیریئر کا آغاز کیا۔ ایمیریٹس بینک انٹر نیشنل کے چیف منیجر کے طور پر کام کرتے ہوئے اُنھوں نے منافع میں اضافے اور اس بینک کے مجموعی نتیجے کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ ان کی اس کنٹری بیوشن پر وہارٹن اسکول، یونیورسٹی آف پین سلوینیا، امریکہ میں ایڈوانسڈ مینجمنٹ پروگرام (اے ایم پی) کیلئے ان کی نامزدگی عمل میں آئی۔