جناب عارف الاسلام - Al Meezan Investment Management Limited
Al Meezan Investments

بورڈ آف ڈائریکٹرز

ہمار ا بورڈ آف ڈائریکٹرز نامور پروفیشنلزاور وژنریزپرمشتمل ہے۔ اس کے چیئر مین جناب عارف الاسلام ہیں جو کہ میزان بینک لمیٹڈ کے ڈپٹی سی ای او بھی ہیں۔

جناب عارف الاسلام

چیئر مین

جناب عارف الاسلام میزان بینک لمیٹڈ کے ڈپٹی سی ای او ہیں۔ میزان بینک پاکستان میں پریمیئر اسلامک فنانشل انسٹیٹیوشن ہے۔ جناب عارف الاسلام 33برسوں سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں اور وہ بحرین و پاکستان میں کئی بینکس کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ وہ دی انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انگلینڈ اور ویلز سے کوالیفائیڈ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے ایک فیلو ممبر ہیں۔ بینکاری کے شعبے سے قبل وہ کے پی ایم جی (سابقہ پیٹ ماروک میٹچل اینڈ کمپنی) میں بھی کام کر چکے ہیں۔

جناب عارف الاسلام نے میزان بینک میں اپریل 1999ء میں بینک کے فرسٹ چیف آپریٹنگ آفیسر کے طور پر شمولیت اختیار کی اور اس کے بعد وہ بینک کے ڈپٹی سی ای او کے عہدے پر فائز کیے گئے۔ وہ پاکستان میں فرسٹ پرائیویٹ سیکٹر اوپن -اینڈ فنڈ کے قیام میں بھی شامل رہے ہیں اور اپنے ساتھ اثاثہ جات کی نظم کاری کا گراں قدر تجربہ بھی ساتھ لائے ہیں۔

دیگر ڈائریکٹرشپس اور حالیہ عہدے جن پر وہ فائز ہے:

  • ڈائریکٹر،میزان بینک لمیٹڈ
  • ڈائریکٹر، اٹلس بیٹری لمیٹڈ
  • ممبر ہیومن ریسورسز اینڈریمنیریشن کمیٹی، المیزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ