جناب طلحہٰٰ انور المیزان کے چیف سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن آفیسر ہیں اور کمپنی کے ”سیلز اینڈ برانچ نیٹ ورک“ کی ترقّی و فروغ اور اس کے نفاذ کیلئے ذمّے دار ہیں۔ فی الوقت وہ المیزان انویسٹمنٹس کے کارپوریٹ اور ریٹیل ڈویژنز کی قیادت کر رہے ہیں۔

اس سے قبل، وہ مارکیٹنگ اینڈ آلٹرنیٹو ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی دیکھ بھال کرتے تھے اور پاکستان میں کمپنی کے شریعت کے عین مطابق نمایاں اے ایم سی کے طور پر اس کے برانڈ امیج کو قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، دبئی اسلامک بینک اورمیزان بینک کے ساتھ المیزان کے ڈسٹری بیوشن چینلز کی نظم کاری کیلئے بھی ذمّے دار تھے۔

سیلز اینڈ مارکیٹنگ میں 17برسوں سے زائد کے تجربے کے ساتھ، جناب طلحہٰ نے المیزان کاملک گیر مارکیٹنگ، کارپوریٹ اورریٹیل نیٹ ورکس قائم کیے۔ اس انڈسٹری میں ایک بزنس لیڈر کے طور پر المیزان کے قیام میں ان کی کلیدی خدمات ہیں۔

المیزان میں شمولیت سے قبل، جناب طلحہٰ نے مختلف ذمّے داریوں کے ساتھ ملک کے معروف فنانشل انسٹیٹیوشنز اور ایڈورٹائزنگ ایجنسیز کے ساتھ کام کیا ہے،جس میں ایڈورٹائزنگ، سیلز، ڈسٹری بیوشن چینلز کی نظم کاری اور کارپوریٹ سیلز ٹیمز کی قیادت بھی شامل ہیں۔

جناب طلحہٰ مارکیٹنگ میں ایم بی اے کی سند رکھتے ہیں اور سی آئی بی ای (سرٹیفکیٹ آف اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس) اور سی ایف اے کلیر یٹاس انویسٹمنٹ سرٹیفکیٹ جیسی مالیات میں اسناد کے ساتھ کامرس میں ماسٹرز بھی کر رکھا ہے۔