جناب سیّدحسین اے نقوی میوچل فنڈ انڈسٹری سے 19برسوں سے زائد کی واقفیت وعلم رکھتے ہیں جس میں وہ پاکستان کی نمایاں ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیز کے ساتھ خدمات انجام دے چکے ہیں۔

المیزان انویسٹمنٹس مینجمنٹ لمیٹڈ میں شمولیت سے قبل وہ این بی پی فلرٹن ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کی جانب سے پی آئی سی آئی سی ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے این آئی بی بینک میں انضمام کے بعد وہ اُس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

اس سے قبل جناب نقوی اٹلس ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ اور نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ سے بھی وابستہ رہے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائزرہے اور کئی لِسٹڈ کمپنیز کے بورڈ پر ڈائریکٹر کے طور پر بھی نامزد کیے گئے۔

نقوی صاحب بزنس ماڈلز کے کئی امور ِ کار کے سسٹم ڈیولپمنٹس اور آٹو میشن میں پوری مستعدی کے ساتھ شامل رہے ہیں جیسے اے ٹی ایم ریڈیمپشن، آن لائن رئیل ٹائم ریڈیمپشن اور کنورژن ٹرانزیکشنز۔ وہ یونٹ ہولڈر،انویسٹمنٹ اور کمپلائنس اور ڈیوی ایشن موڈیول کے فروغ اور نفاذ میں بھی شامل تھے جو کہ ٹرانزیکشنز کی رئیل رپورٹس پیش کرتے ہیں اور جنرل لیجر کے ساتھ مکمل طور پر یکجا ہوتے ہیں۔

جناب نقوی نے اسسٹنٹ منیجر آڈٹ کے طور پر بھی کام کیا ہے اور ارنسٹ اینڈ ینگ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے ساتھ منسلک رہے ہیں۔.