جناب حسیب احمد شاہ نومبر 2022 میں بہ حیثیت کمپنی سیکریٹری، ہیڈ آف کمپلائنس اینڈ سروس کوالٹی، ال میزان انوسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ سے منسلک ہوئے۔ ڈیزائننگ اینڈ امپلی مینٹنگ کنٹرولز، رِسک میپنگ، ریگولیٹری کمپلائنس اور کیپٹل مارکیٹ انسٹیٹیوشنز کی معائنہ کاری میں آپ 15 برس کا تجربہ رکھتے ہیں۔ حسیب صاحب نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں بہ حیثیت ایپکس کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر 4 برس تک خدمات انجام دیں اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے رِسک مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ سے بھی منسلک رہے ہیں۔