جناب محمد اسد المیزان انویسٹمنٹس کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر (سی آئی او) ہیں۔ وہ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس میں 24برسوں سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں اور مختلف کاروباری شعبوں میں کام کیا ہے جس میں انویسٹمنٹ مینجمنٹ، کریڈٹ اینالسس اور نمایاں اداروں جیسے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان، میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ، اے این زیڈ گرنڈلیز بینک اور اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی میں کام کرنا بھی شامل ہیں۔

جناب اسد المیزان کے اندر المیزان کے فنڈز اور صوابدیدی / غیر صوابدیدی پورٹفولیوز کی انویسٹمنٹ اسٹریٹجی ڈیولپمنٹ اور انویسٹمنٹ مینجمنٹ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں وہ انویسٹمنٹ کمیٹی کے اہم ترین رُکن ہیں اور اسٹریٹجک رہنمائی اور انویسٹمنٹ ایڈوائز کی فراہمی میں فیصلہ کُن کردار ادا کرتے ہیں، اس کے علاوہ، وہ پروڈکٹ ڈیولپمنٹ ٹیم کی قیادت بھی کرتے ہیں اور جدید اور جدّت طراز نئے پروڈکٹس اور انویسٹمنٹ سلوشنز کی تشکیل و تخلیق کی غرض سے شریعہ ایڈوائزر کے ساتھ فعال طور پر شامل ہیں۔

وہ المیزان میوچل فنڈ لمیٹڈ(سابقہ کلوزڈ اینڈ میوچل فنڈ) کے بورڈ پر ایک نامزد ڈائریکٹر کے طور پرا علیٰ خدمات انجام دے چکے ہیں۔ مزید یہ کہ وہ میوچل فنڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایم یو ایف اے پی)، کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کی مختلف کمیٹیز پر بھی مامور رہ چکے ہیں۔

جناب اسد انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی سے فنانس اینڈ بینکنگ میں ایم بی اے کر چکے ہیں۔ وہ سی ایف اے لیولIIIکے اُمیدوار بھی ہیں اور لائف مینجمنٹ،لائف انشورنس (ایف ایل ایم آئی) کے فیلو بھی ہیں۔ وہ آئی بی اے اور بحریہ یونیورسٹی کے وزیٹنگ فیکلٹی ممبر بھی ہیں۔