جناب سعد اُلرّحمن خان، اپنے طویل بینکنگ کیریئر میں ریٹیل، ٹریڈ، SME، کمرشل، کارپوریٹ، انویسٹمنٹ بینکنگ، فنانشل انسٹی ٹیوشن، انٹرنیشنل بینکنگ اور رِسک مینجمنٹ کے شعبوں کا 30سالوں سے زائد عرصے پر محیط وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ اس وقت پاکستان کویت انویسٹمنٹ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ (PKIC)کے مینیجنگ ڈائریکٹر /ڈائریکٹر کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ان دنوں آپ میزان بینک لمیٹڈ اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ پر PKICکے نامزد ڈائریکٹر کی حیثیت میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ جناب سعد نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز 1993میں MCBبینک لمیٹڈ کے ساتھ کیا جبکہ اُس کے بعد وہ بڑے مقامی اور کثیر القومی بینکس بشمول سٹی بینک، نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک لمیٹڈ اور بینک الفلاح لمیٹڈ میں بڑے عہدوں پر اپنی خدمات سر انجام دے چُکے ہیں۔ آپ الفلاح ایسَٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، NBPفنڈ مینجمنٹ لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، کازکستان، نیشنل بینک آف پاکستان، تاجکستان، سیفائر وِنڈ پاور کمپنی لمیٹڈ اور ٹرائی کون بوسٹن کنسلٹنگ کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بورڈ پر بطور ڈائریکٹر بھی اپنی خدمات سر انجام دے چُکے ہیں۔ جناب سعد انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA)کراچی کے گریجویٹ ہیں۔