فیروز رضوی صاحب چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ ہیں جنہوں نے پیشہ ورانہ تعلیم انگلینڈ اور ویلز سے حاصل کی ہے۔ آپ اندرون ملک اور بیرون ملک دنیا کی کئی بڑی کمپنیوں میں کام کے 43 سال کے تجربے کے حامل ہیں۔

تعلیم کی تکمیل کے بعد پاکستان واپسی پر فیروز رضوی صاحب نے دنیا کی سب سے بڑی کیمیکل کمپنیوں میں شامل ICI PLC کی ایک ذیلی کمپنی آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی۔ 1985 میں وہ آئی سی آئی پاکستان کو چھوڑ کر سعودی عرب چلے گئے جہاں پیٹرولیم ریفائنری ریاض میں ملازمت اختیار کی۔ پانچ سال بعد وہاں سے واپسی پر آپ دوبارہ آئی سی آئی پاکستان میں شامل ہو گئے۔ 1996 میں انہیں ICI PLC کے ہیڈ کوارٹرز میں بھیج دیا گیا جو لندن میں واقع ہے۔

وہاں ملازمت کے دوران فیروز رضوی ICI PLC کی انڈسٹریل سے کنزیومر اینڈ ایفیکٹ کیمکلز کی جانب اسٹریٹجک منتقلی میں شامل رہے جس کے نتیجے میں اسٹریٹجک ترجیح کے ایک حصے کے طور پر 8 بلین امریکی ڈالر کے عوض یونی لیور پی ایل سی سے چار کیمیکل کمپنیاں خریدی گئیں۔ اس کے علاوہ اس گروپ کی بڑی حکمت عملی کے مطابق آئی سی آئی پی ایل سی کی جانب سے صنعتی کیمیکل کے کئی کاروباروں کو ترک کرنے کے بھی ذمہ دار ہیں۔ وہاں سے پاکستان واپسی پر انہوں نے آئی سی آئی پاکستان کے پینٹس اور پی ٹی اے کاروباروں کو الگ الگ لسٹڈ کمپنیوں میں منتقل کرنے کی کارروائی کی تکمیل کی جس کے نتیجے میں مؤخر الذکر کو Lotte (ایک کوریائی کونگلومریٹ) کو فروخت کیا گیا اور اول الذکر کو Azko Nobel کو منتقل کیا گیا۔ آئی سی آئی پاکستان میں رہتے ہوئے آپ نے گروپ میں اختراعی نوعیت کا SAP ERP سسٹم نافذ کیا۔ آپ آئی سی آئی پاکستان سے چیف فنانشل آفیسر اور فنانس ڈائریکٹر کی حیثیت میں ریٹائرڈ ہوئے۔ آپ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورنینس کے سی ای او بھی رہے ہیں۔

رضوی صاحب کو کارپوریٹ اینڈ فنانشل اسٹریٹجی، ٹیکسیشن، کارپوریٹ گورنینس، ری اسٹرکچرنگ اینڈ مرجرز اینڈ ایکویزیشنز کا بیش بہا تجربہ حاصل ہے۔ آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے علاوہ آپ پاکستان پی ٹی اے لمیٹڈ، فیصل ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ اور اٹلس انشورنس لمیٹڈ کے بورڈ ممبر بھی رہے ہیں۔ حالیہ طور پر آپ اینگرو کیمیکلز اور پولیمر لمیٹڈ اور پاکستان آکسیجن لمیٹڈ کے بورڈ ز میں بھی شامل ہیں۔ آپ INSEAD فرانس اور وارٹن بزنس اسکول کے فارغ التحصیل ہیں اور کارپوریٹ گورنینس، بزنس اسٹریٹجی اور متعلقہ موضوعات پر بورڈ ممبروں اور دیگر سینئر ایگزیکٹیوز کو لیکچر دیتے ہیں۔