سید عامر علی  ملکی اور بین الاقوامی اداروں  مثلاً اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی، شیل، بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ اور میزان بینک کے ساتھ منسلک رہے ہیں.  اس  دوران   انہوں نےفنانس، ٹریژری، انویسٹمنٹ اور کارپوریٹ بینکنگ کے دائرہ کار میں اپنی   بہترین صلاحیتوں  کا مظاہرہ کیاہے ۔ میزان بینک میں اپنی وابستگی کے دوران  وہ  کارپوریٹ اور سرمایہ کاری گروپ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے تھے۔ 2018 میں وہ    بینک اسلامی میں بطور صدر اور سی ای   او اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ اب وہ دوبارہ میزان بینک میں بطور ڈپٹی سی ای او شامل ہو چکے  ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان اور انگلینڈ اینڈ ویلز سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (گولڈ میڈلسٹ)، سی ایف اے چارٹر ہولڈر، ایم بی اے (گولڈ میڈلسٹ) اور ایل ایل بی کی اسناد مالیاتی صنعت میں ان کی ترقی کا ثبوت ہیں۔