جناب امتیاز غدردو دہائیوں پر محیط ممتاز اور ایوارڈ یافتہ کیریئر میں پورٹ فولیو مینجمنٹ، انوسٹمنٹ بینکنگ، ایکویٹی بروکریج، ریسرچ اور انوسٹر ریلیشنز سمیت مالیاتی صنعت کے متنوع شعبوں میں تسلسل کے ساتھ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایک تجربہ کار فائنانس پروفیشنل ہیں۔
جے ایس گلوبل کیپٹل لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر اپنی حالیہ تفویض کے دوران، انہوں نے انڈسٹری کے اندر فرم کو مضبوط مارکیٹ پوزیشن میں لاکھڑ ا کرنے کے لیے حکمتِ عملی تیار کی۔ فرم کو سی ایف اے سوسائٹی پاکستان، ایشیا منی،آئی کیپ، اور فائنانس ایشیا کی جانب سے ایکویٹی ریسرچ، سیلز، اور انوسٹمنٹ بینکنگ میں کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے متعدد باوقار ایوارڈز ملنے میں ان کا قائدانہ کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہا۔
جے ایس گلوبل کیپٹل سے پہلے، انہوں نے بینک الفلاح لمیٹڈ میں ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ اور کیپٹل مارکیٹس کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں، جہاں انہوں نے سرکاری اور نجی شعبہ میں پرنسپل انوسٹمنٹ اور ایڈوائزری بزنسز کے لیے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیمیں تشکیل دیں اور ان کی قیادت کی۔ ان کی رہنمائی میں، بینک نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کی طرف سے لگاتار آٹھ سال تک ’بیسٹ بینک اِن انوسٹر ریلیشنز‘ کا اعزاز حاصل کیا اور تین الگ الگ مواقع پر بیسٹ ایکویٹی کارپوریٹ فنانس ہاؤس (بینکس) کے زمرے میں ایوارڈز حاصل کیے۔
جے پی مورگن پاکستان اور بینک آف امریکا کے مقامی ایفلیئیٹ - میرل لنچ میں اپنے کردار کے ذریعے وہ مقامی اور بین الاقوامی بروکنگ اور انوسٹمنٹ بینکنگ میں بھی نمایاں تجربہ رکھتے ہیں۔ ان اداروں میں انہوں نے غیر معمولی کارکردگی کے ذریعے اپنی ساکھ بنائی، جس کے نتیجہ میں سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کی طرف سے انہیں متعدد بار پاکستان کے بہترین تجزیہ کار اور ایشیا منی کی جانب سے مسلسل پانچ بار اعزازات و اسناد سے نوازا گیا۔
مختلف اداروں میں اپنی انوسٹمنٹ بینکنگ کی کوششوں کے نتیجے میں انہوں نے 1.8 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی پیچیدہ مالیاتی لین دین کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔ان میں انضمام و خریداری، بائے بیکس، گلوبل ڈپازٹری ریسیپٹ آفرنگز، اولین عوامی پیشکش، ثانوی عوامی پیشکش، رائٹس آفرنگز، اور ٹینڈر آفرزشامل ہیں۔
وہ چارٹرڈ فائنانشل اینالسٹ (CFA) اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی سے مجموعی طور پر 2 گولڈ میڈل کے ساتھ ماسٹرز اِن بزنس ایڈمنسٹریشن (MBA) فائنانس ہیں۔