المیزان کو ہماری بنیادی اقدار سے گہرے لگاؤ اور لگن کی حامل ایک تجربے کار اور علم سے آراستہ قیادت کی رہنمائی حاصل ہے۔ ہمارے لیڈرز اور تجربہ جو وہ ہمارے ادارے کیلئے لائے ہیں سے متعلق مزید پڑھیں۔
نام |
نامزد / انڈیپینڈنٹ |
چیئرمین / ممبر |
جناب فیروز رضوی |
انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر |
چیئرمین |
جناب احمد اقبال رجانی |
نان ایگزیکٹیو نامزد ڈائریکٹر PKIC |
ممبر |
جناب سید عمران علی شاہ |
نامزد ڈائریکٹر، ایم بی ایل |
ممبر |
نام |
نامزد / انڈیپینڈنٹ |
چیئرمین / ممبر |
جناب سعد الرحمٰن |
نان ایگزیکٹیو نامزد ڈائریکٹر PKIC |
چیئرمین |
جناب فرقان آر قدوائی |
انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر |
ممبر |
مس شازیہ خُرم |
نان ایگزیکٹیو نامزد ڈائریکٹر MBL |
ممبر |
نام |
نامزد / انڈیپینڈنٹ |
چیئرمین / ممبر |
جناب عرفان صدیقی |
نان ایگزیکٹیو نامزد ڈائریکٹر MBL |
چیئرمین |
جناب سعد الرحمٰن |
نان ایگزیکٹیو نامزد ڈائریکٹر PKIC |
ممبر |
جناب فرقان آر قدوائی |
انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر |
ممبر |
جناب امتیاز غدر |
چیف ایگزیکٹو آفیسر | ممبر |
نام |
نامزد / انڈیپینڈنٹ |
چیئرمین / ممبر |
جناب فرقان آر قدوائی |
انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر |
چیئرمین |
جناب امتیاز غدر |
چیف ایگزیکٹو آفیسر | ممبر |
جناب فیض الرحمٰن |
آئی ٹی کے سربراہ – MBL |
موضوع کے ماہر |
جناب عارف اُلاسلام پاکستان اور بحرین کے مختلف بینکوں میں کام کرنے کا 35سال سے زائد تجربہ رکھنے والے ایک سینئر بینکر ہیں۔ آپ انگلینڈ اور ویلز سے تعلیم یافتہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر ہیں۔ آپ نے اپریل 1999میں میزان بینک سے بطور پہلے چیف آپریٹنگ آفیسرمُنسلک ہوئے، اِس وقت جناب عارف اُلاسلام میزان بینک لمیٹڈکے ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں۔ آپ IBAکراچی سے سر ٹیفائیڈ ڈائریکٹر ہیں۔ آپ بینک کے ایسَٹ مینجمنٹ کرنے والے ذیلی ادارے المیزان انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے بورڈ کے چیئرمین اور ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے بورڈ میں ڈائریکٹر بھی ہیں۔
جناب محمد شعیب، ال میزان انوسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے بانی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں جو 30 دسمبر 2022 سے پاکستان کی سب سے بڑی ایسیٹ مینجمنٹ چلی آ رہی ہے۔ آپ کا ماضی پاکستان کی پہلی تابع شریعہ ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی قائم کرنے سے شروع ہو کر اسے پاکستانی صنعت کی سب سے بڑی کمپنی بنانے پر محیط ہے جس کے زیر انتظام(SMA سمیت) 283 بلین روپے مالیت کے فنڈز ہیں۔
آپ نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) سے 1988 میں ایم بی اے کیا اور پھر 1999 میں امریکا کے CFA انسٹیٹیوٹ سے CFA کی سند حاصل کی۔ آپ کے پاس 2002 میں ”سی ایف اے سوسائٹی پاکستان“ قائم کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس میں آپ نے بہ حیثیت بانی صدر خدمات سر انجام دیں۔
آپ کو تابع شریعہ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ پاکستانی سرمایہ کاری ماہرین کی مہارتیں بڑھانے کی غرض سے سی ایف اے پروگرام کو بہ طور اوزار استعمال کرنے کی تریج کے لئے کئی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ سال 2006 میں سی ایف اے انسٹیٹیوٹ میگزین نے آپ کو ”با اثر ترین سی ایف اے چارٹر ہولڈر“کا اعزاز دیا اور بعد ازاں 2019 میں سی ایف اے انسٹیٹیوٹ نے آپ کو”Volunteer of the Year: Lifetime Achievement Award“سے نوازا۔
مالیاتی شعبہ کے کئی علاقوں میں محمد شعیب سرگرم کردار ادا کرتے آ رہے ہیں۔ بہ طور رضاکار ادا کئے جانے والے آپ کے کرداروں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ میں شامل SECP کے نامزد کردہ ڈائریکٹر، پاکستان کے انسٹیٹیوٹ آف فنانشل کیپٹل مارکیٹس کے بورڈ کے رکن، میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورنینس کے بورڈ رکن، وغیرہ شامل ہیں۔
دسمبر 2021 میں آپ کو ایشیاء ایسیٹ مینجمنٹ نے ایشیاء میں ”ایسیٹ مینجمنٹ میں اولین 25 لیڈروں میں شامل“ قرار دیا، اور سال 2022 میں انہوں نے 16 ویں کنزیومرز چوائس ایوارڈ میں ”سی ای او آف دی ائر“ کا ایوارڈ حاصل کیا۔
انہوں نے عالمی کاروباری رہنماؤں اور چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کے ساتھ ہاورڈ بزنس اسکول میں ایڈوانسڈ مینجمنٹ پروگرام میں بھی شرکت کی ہے جو سیکھنے کی ان کی لگن کو ظاہر کرتی ہے۔
محمد شعیب سی ایف اے سوسائٹی آف پاکستان کے بورڈ کے رکن بھی ہیں اور ایڈووکیسی اور GIPS چیئر کے پورٹ فولیو کے حامل ہیں۔ آپ میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بورڈ میں بحیثیت ڈائریکٹر شامل ہیں۔ مزید یہ کہ غیر بینکاری مالیاتی سیکٹر میں اسلامی مالیات کی ترویج کے لئے SECP کی تشکیل کردہ کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی نامزد کئے گئے ہیں۔
فیروز رضوی صاحب چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ ہیں جنہوں نے پیشہ ورانہ تعلیم انگلینڈ اور ویلز سے حاصل کی ہے۔ آپ اندرون ملک اور بیرون ملک دنیا کی کئی بڑی کمپنیوں میں کام کے 43 سال کے تجربے کے حامل ہیں۔
تعلیم کی تکمیل کے بعد پاکستان واپسی پر فیروز رضوی صاحب نے دنیا کی سب سے بڑی کیمیکل کمپنیوں میں شامل ICI PLC کی ایک ذیلی کمپنی آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی۔ 1985 میں وہ آئی سی آئی پاکستان کو چھوڑ کر سعودی عرب چلے گئے جہاں پیٹرولیم ریفائنری ریاض میں ملازمت اختیار کی۔ پانچ سال بعد وہاں سے واپسی پر آپ دوبارہ آئی سی آئی پاکستان میں شامل ہو گئے۔ 1996 میں انہیں ICI PLC کے ہیڈ کوارٹرز میں بھیج دیا گیا جو لندن میں واقع ہے۔
وہاں ملازمت کے دوران فیروز رضوی ICI PLC کی انڈسٹریل سے کنزیومر اینڈ ایفیکٹ کیمکلز کی جانب اسٹریٹجک منتقلی میں شامل رہے جس کے نتیجے میں اسٹریٹجک ترجیح کے ایک حصے کے طور پر 8 بلین امریکی ڈالر کے عوض یونی لیور پی ایل سی سے چار کیمیکل کمپنیاں خریدی گئیں۔ اس کے علاوہ اس گروپ کی بڑی حکمت عملی کے مطابق آئی سی آئی پی ایل سی کی جانب سے صنعتی کیمیکل کے کئی کاروباروں کو ترک کرنے کے بھی ذمہ دار ہیں۔ وہاں سے پاکستان واپسی پر انہوں نے آئی سی آئی پاکستان کے پینٹس اور پی ٹی اے کاروباروں کو الگ الگ لسٹڈ کمپنیوں میں منتقل کرنے کی کارروائی کی تکمیل کی جس کے نتیجے میں مؤخر الذکر کو Lotte (ایک کوریائی کونگلومریٹ) کو فروخت کیا گیا اور اول الذکر کو Azko Nobel کو منتقل کیا گیا۔ آئی سی آئی پاکستان میں رہتے ہوئے آپ نے گروپ میں اختراعی نوعیت کا SAP ERP سسٹم نافذ کیا۔ آپ آئی سی آئی پاکستان سے چیف فنانشل آفیسر اور فنانس ڈائریکٹر کی حیثیت میں ریٹائرڈ ہوئے۔ آپ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورنینس کے سی ای او بھی رہے ہیں۔
رضوی صاحب کو کارپوریٹ اینڈ فنانشل اسٹریٹجی، ٹیکسیشن، کارپوریٹ گورنینس، ری اسٹرکچرنگ اینڈ مرجرز اینڈ ایکویزیشنز کا بیش بہا تجربہ حاصل ہے۔ آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے علاوہ آپ پاکستان پی ٹی اے لمیٹڈ، فیصل ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ اور اٹلس انشورنس لمیٹڈ کے بورڈ ممبر بھی رہے ہیں۔ حالیہ طور پر آپ اینگرو کیمیکلز اور پولیمر لمیٹڈ اور پاکستان آکسیجن لمیٹڈ کے بورڈ ز میں بھی شامل ہیں۔ آپ INSEAD فرانس اور وارٹن بزنس اسکول کے فارغ التحصیل ہیں اور کارپوریٹ گورنینس، بزنس اسٹریٹجی اور متعلقہ موضوعات پر بورڈ ممبروں اور دیگر سینئر ایگزیکٹیوز کو لیکچر دیتے ہیں۔
جناب نعیم ستّار فی ا لوقت پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے کمپنی سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ اس وقت انسٹیٹیوٹ آف کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹ آف پاکستان کے فیلو ہیں اوراُنھیں مالیاتی شعبے میں 15برس سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ اُنھیں اکاؤنٹنگ، ٹیکسزیشن، بجٹنگ اور کارپوریٹ سیکریٹریل افیئرز کے شعبوں میں مہارت اور تجربہ ہے۔ جناب نعیم اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی -چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے بھی منسلک رہے ہیں۔
جناب طارق معراج میزان بینک لمیٹڈ میں ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ اور فنانشل کنٹرولر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ ایک تجربہ کار فنانس پروفیشنل ہیں جنہیں فنانشل کنٹرول کی کارگزاری کا بارہ سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ آپ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر بھی ہیں۔ میزان بینک سے منسلک ہونے سے پہلے طارق معراج صاحب KPMG تاثیر ہادی اینڈ کمپنی (KPMG انٹرنیشنل سے الحاق شدہ آزاد ممبر فرمز کے KPMG نیٹ ورک کی ایک رکن فرم) سے منسلک تھے۔
جناب طارق معراج بہ حیثیت ٹرینر اسلامی مالیات کے موضوع پر آئی بی اے…… سینٹر فار ایکسی لینس ان اسلام فنانس میں سیشنز کا انعقاد کر چکے ہیں۔
جناب فرقان آر قدوائی دوائی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بانی اور سی ای او ہیں۔ یہ وہ ٹیکنالوجی انٹرپیرینیور ہیں جنھوں نے گزشتہ پانچ برسوں کے اندر پاکستان میں سب سے بڑے ہیلتھ ٹیکنالوجی کمپنی تعمیر کی اس سفر سے قبل، جناب قدوائی لندن اور نیو یارک میں آٹھ برس سے زائد کیلئے انویسٹمنٹ بینکر تھے جہاں وہ اپنے گزشتہ کردار میں سی ای ای ایم ای اے فنانسنگ کے ہیڈکے ساتھ ساتھ رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ میں فکسڈ انکم ٹریڈنگ بزنس میں سینئر وائس پریذیڈنٹ تھے۔آر بی ایس میں شمولیت سے قبل، فرقان صاحب میرل لینچ اور لحمان برادرز میں ایک ایسوسی ایٹ کے طور پر اُن کے لندن اور نیویارک دفاتر میں کام کر چکے ہیں۔فرقان صاحب نے بورڈ آف امپیریل کالج آف سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ میڈیسن، لندن کے ممبر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔
اُنھوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز بھی کر رکھا ہے اور امپیریل کالج، لندن سے رِسک مینجمنٹ میں اسپیشلائزیشن (تخصیص)کے ساتھ فنانشل میتھمیٹکس میں ایم ایس سی اور برسٹل یونیورسٹی سے کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ میں بی ای بھی کیا ہوا ہے۔
محترمہ دانش ہائی کورٹ کی ایڈووکیٹ ہیں اور کارپوریشنوں اور فیملیوں کو کاروبار چلانے میں کارپوریٹ اور کمرشل معاملات، ٹیکس کاری، تیل اور گیس، مسابقت، ثالثی اور مصالحت جیسے وسیع تر معاملات پر قانونی مشاورت فراہم کرتی ہیں۔
محترمہ دانش نے اپنا کیریئر ایک معروف قانونی فرم، فضل غنی ایڈووکیٹس سے شروع کیا اور بعد ازاں آزادانہ طور سے پریکٹس کرنے لگیں۔ ویلانی اینڈ ویلانی میں پارٹنرشپ سے پہلے آپ پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ کی جنرل کونسل رہی تھیں۔
محترمہ دانش کو CEDR کی جانب سے مصالحت کار کا تصدیق نامہ بھی ملا ہے۔ آپ انسانی حقوق کے قوانین سے بھی گہری دلچسپی رکھتی ہیں اور بہت سی غیر نفع بخش تنظیموں کے بورڈز میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔
تعلیم:
شازیہ خُرّم، سینئر ریٹیل بینکنگ ایگزیکٹیو ہیں جو ریٹیل بینکنگ کے کاروبار، پروڈکٹ ڈیولپمنٹ، ویلتھ مینجمنٹ، کنزیومر ایسٹس اور کسٹمر سے رابطے کا 20سال سے زائد کاتجربہ رکھتی ہیں۔ تحریکی ذہن رکھنے اور ترغیبی صلاحیتوں کی مالک شازیہ خُرّم نے تنظیمی اہداف اور کمپنی کے مقاصد کے حصول اور خوبیوں کے لئے تیزی سے بدلتے ہوئے حالات میں انتہائی دیانت کے ساتھ کسٹمرز کی توقعات اور تنظیمی مقاصد سے بھی بڑھ کر اپنی خدمات سر انجام دی ہیں۔ شازیہ خُرّم ڈیجیٹل پروڈکٹس اور خدمات کو تخلیق کرنے کی قابلیت اور تجربہ بھی رکھتی ہیں۔
جناب سعد اُلرّحمن خان، اپنے طویل بینکنگ کیریئر میں ریٹیل، ٹریڈ، SME، کمرشل، کارپوریٹ، انویسٹمنٹ بینکنگ، فنانشل انسٹی ٹیوشن، انٹرنیشنل بینکنگ اور رِسک مینجمنٹ کے شعبوں کا 30سالوں سے زائد عرصے پر محیط وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ اس وقت پاکستان کویت انویسٹمنٹ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ (PKIC)کے مینیجنگ ڈائریکٹر /ڈائریکٹر کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ان دنوں آپ میزان بینک لمیٹڈ اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ پر PKICکے نامزد ڈائریکٹر کی حیثیت میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ جناب سعد نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز 1993میں MCBبینک لمیٹڈ کے ساتھ کیا جبکہ اُس کے بعد وہ بڑے مقامی اور کثیر القومی بینکس بشمول سٹی بینک، نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک لمیٹڈ اور بینک الفلاح لمیٹڈ میں بڑے عہدوں پر اپنی خدمات سر انجام دے چُکے ہیں۔ آپ الفلاح ایسَٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، NBPفنڈ مینجمنٹ لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، کازکستان، نیشنل بینک آف پاکستان، تاجکستان، سیفائر وِنڈ پاور کمپنی لمیٹڈ اور ٹرائی کون بوسٹن کنسلٹنگ کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بورڈ پر بطور ڈائریکٹر بھی اپنی خدمات سر انجام دے چُکے ہیں۔ جناب سعد انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA)کراچی کے گریجویٹ ہیں۔
جناب عبداللہ ااس وقت میزان بینک کے سینئر ایگزیکٹیووائس پریذیڈنٹ اور کارپوریٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل بینکنگ کے گروپ ہیڈ ہیں۔آپ بینکنگ اور محکمہ خزانہ سے مُعاملت کا 20سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ 2005میں میزان بینک کے ساتھ مُنسلک ہونے سے پہلے بینک آف امریکہ NA، نیشنل بینک آف پاکستان اور KASBبینک میں بھی کام کر چکے ہیں۔
جناب عبداللہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، یونیورسٹی آف کراچی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر ز اور ماسٹرز کی ڈگریز رکھتے ہیں۔ آپ فنانشل مارکیٹ ٹریڈنگ میں ایسوسی ایشن کیمسٹ انٹرنیشنل (ACI)، دی فنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن، پیرس کے فیلو نیز انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے بھی فیلو ہیں۔ آپ گلوبل ایسوسی ایشن آف رِسک مینیجر (FRM)بھی ہیں۔
جناب عبداللہ مقامی فنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (FMAP)کے فعال رُکن ہیں اور آپ سن 2000،2008 اور 2009میں ایگزیکٹیو کمیٹی میں بطور عہدیدار بھی منتخب ہو چکے ہیں جبکہ آخری بار آپ سال -2012 2009میں FMAPکے جنرل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔حال میں آپ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (PBA)کی سب کمیٹی برائے ٹریژری اور کیپیٹل مارکیٹس کے 2012سے رُکن ہیں۔
جناب محمد اسد المیزان انویسٹمنٹس کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر (سی آئی او) ہیں۔ وہ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس میں 24برسوں سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں اور مختلف کاروباری شعبوں میں کام کیا ہے جس میں انویسٹمنٹ مینجمنٹ، کریڈٹ اینالسس اور نمایاں اداروں جیسے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان، میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ، اے این زیڈ گرنڈلیز بینک اور اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی میں کام کرنا بھی شامل ہیں۔
جناب اسد المیزان کے اندر المیزان کے فنڈز اور صوابدیدی / غیر صوابدیدی پورٹفولیوز کی انویسٹمنٹ اسٹریٹجی ڈیولپمنٹ اور انویسٹمنٹ مینجمنٹ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں وہ انویسٹمنٹ کمیٹی کے اہم ترین رُکن ہیں اور اسٹریٹجک رہنمائی اور انویسٹمنٹ ایڈوائز کی فراہمی میں فیصلہ کُن کردار ادا کرتے ہیں، اس کے علاوہ، وہ پروڈکٹ ڈیولپمنٹ ٹیم کی قیادت بھی کرتے ہیں اور جدید اور جدّت طراز نئے پروڈکٹس اور انویسٹمنٹ سلوشنز کی تشکیل و تخلیق کی غرض سے شریعہ ایڈوائزر کے ساتھ فعال طور پر شامل ہیں۔
وہ المیزان میوچل فنڈ لمیٹڈ(سابقہ کلوزڈ اینڈ میوچل فنڈ) کے بورڈ پر ایک نامزد ڈائریکٹر کے طور پرا علیٰ خدمات انجام دے چکے ہیں۔ مزید یہ کہ وہ میوچل فنڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایم یو ایف اے پی)، کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کی مختلف کمیٹیز پر بھی مامور رہ چکے ہیں۔
جناب اسد انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی سے فنانس اینڈ بینکنگ میں ایم بی اے کر چکے ہیں۔ وہ سی ایف اے لیولIIIکے اُمیدوار بھی ہیں اور لائف مینجمنٹ،لائف انشورنس (ایف ایل ایم آئی) کے فیلو بھی ہیں۔ وہ آئی بی اے اور بحریہ یونیورسٹی کے وزیٹنگ فیکلٹی ممبر بھی ہیں۔
جناب سیّدحسین اے نقوی میوچل فنڈ انڈسٹری سے 19برسوں سے زائد کی واقفیت وعلم رکھتے ہیں جس میں وہ پاکستان کی نمایاں ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیز کے ساتھ خدمات انجام دے چکے ہیں۔
المیزان انویسٹمنٹس مینجمنٹ لمیٹڈ میں شمولیت سے قبل وہ این بی پی فلرٹن ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کی جانب سے پی آئی سی آئی سی ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے این آئی بی بینک میں انضمام کے بعد وہ اُس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔
اس سے قبل جناب نقوی اٹلس ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ اور نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ سے بھی وابستہ رہے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائزرہے اور کئی لِسٹڈ کمپنیز کے بورڈ پر ڈائریکٹر کے طور پر بھی نامزد کیے گئے۔
نقوی صاحب بزنس ماڈلز کے کئی امور ِ کار کے سسٹم ڈیولپمنٹس اور آٹو میشن میں پوری مستعدی کے ساتھ شامل رہے ہیں جیسے اے ٹی ایم ریڈیمپشن، آن لائن رئیل ٹائم ریڈیمپشن اور کنورژن ٹرانزیکشنز۔ وہ یونٹ ہولڈر،انویسٹمنٹ اور کمپلائنس اور ڈیوی ایشن موڈیول کے فروغ اور نفاذ میں بھی شامل تھے جو کہ ٹرانزیکشنز کی رئیل رپورٹس پیش کرتے ہیں اور جنرل لیجر کے ساتھ مکمل طور پر یکجا ہوتے ہیں۔
جناب نقوی نے اسسٹنٹ منیجر آڈٹ کے طور پر بھی کام کیا ہے اور ارنسٹ اینڈ ینگ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے ساتھ منسلک رہے ہیں۔.
جناب طلحہٰٰ انور المیزان کے چیف سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن آفیسر ہیں اور کمپنی کے ”سیلز اینڈ برانچ نیٹ ورک“ کی ترقّی و فروغ اور اس کے نفاذ کیلئے ذمّے دار ہیں۔ فی الوقت وہ المیزان انویسٹمنٹس کے کارپوریٹ اور ریٹیل ڈویژنز کی قیادت کر رہے ہیں۔
اس سے قبل، وہ مارکیٹنگ اینڈ آلٹرنیٹو ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی دیکھ بھال کرتے تھے اور پاکستان میں کمپنی کے شریعت کے عین مطابق نمایاں اے ایم سی کے طور پر اس کے برانڈ امیج کو قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، دبئی اسلامک بینک اورمیزان بینک کے ساتھ المیزان کے ڈسٹری بیوشن چینلز کی نظم کاری کیلئے بھی ذمّے دار تھے۔
سیلز اینڈ مارکیٹنگ میں 17برسوں سے زائد کے تجربے کے ساتھ، جناب طلحہٰ نے المیزان کاملک گیر مارکیٹنگ، کارپوریٹ اورریٹیل نیٹ ورکس قائم کیے۔ اس انڈسٹری میں ایک بزنس لیڈر کے طور پر المیزان کے قیام میں ان کی کلیدی خدمات ہیں۔
المیزان میں شمولیت سے قبل، جناب طلحہٰ نے مختلف ذمّے داریوں کے ساتھ ملک کے معروف فنانشل انسٹیٹیوشنز اور ایڈورٹائزنگ ایجنسیز کے ساتھ کام کیا ہے،جس میں ایڈورٹائزنگ، سیلز، ڈسٹری بیوشن چینلز کی نظم کاری اور کارپوریٹ سیلز ٹیمز کی قیادت بھی شامل ہیں۔
جناب طلحہٰ مارکیٹنگ میں ایم بی اے کی سند رکھتے ہیں اور سی آئی بی ای (سرٹیفکیٹ آف اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس) اور سی ایف اے کلیر یٹاس انویسٹمنٹ سرٹیفکیٹ جیسی مالیات میں اسناد کے ساتھ کامرس میں ماسٹرز بھی کر رکھا ہے۔
جناب شاہد عثمان اوجھا المیزان کے چیف فنانشل آفیسرہیں وہ انسٹیٹیوشنز آف کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے پی) کے فیلوممبرہیں اور یونیورسٹی آف کراچی سے معاشیات میں ایم اے کر رکھا ہے۔ اُنھیں 14برسوں سے زائد کا فنانس انسٹیٹیوشنز اور نان بینکنگ فنانس کمپنیز میں پوسٹ کوالیفکیشن تجربہ حاصل ہے۔
المیزان میں شمولیت سے قبل، جناب اوجھا چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) کے طور پر فیصل ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ اور داؤد کیپٹل مینجمنٹ لمیٹڈ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
سیّد اویس واسطی المیزان کے چیف انٹرنل آڈیٹر ہیں۔ وہ انسٹیٹیوٹ آف کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے) کے فیلو ممبر ہیں۔ جناب واسطی نے کئی ایگزیکٹیو ٹریننگ پروگرامز بشمول کمپریہنسیو مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام (لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس) میں بھی شریک رہے ہیں، وہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان سے سند یافتہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔
جناب واسطی فنانس اور آپریشنز میں 26برسوں سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ المیزان میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل وہ جے ایس انویسٹمنٹس لمیٹڈ کے ساتھ سی ایف او اور کمپنی سیکریٹری کے طور پر منسلک تھے اور اس کے آپریشنز شعبے کی سربراہی بھی انجام دے چکے ہیں۔ وہ جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی لمیٹڈ میں ایکویٹی آپریشنز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور یو ڈی ایل ڈسٹری بیوٹرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے اکاؤنٹس اینڈ فنانس ڈپارٹمنٹ میں کام کر چکے ہیں۔
جناب انس المیزان کے کسٹمر سروسز اور ٹریننگ شعبے کے سربراہ ہیں اور میوچل فنڈز انڈسٹری میں 20برسوں سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔وہ اس قبل کوئی سات برسوں سے زائد عرصے کیلئے این آئی ٹی سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ جناب انس نے اس شعبے میں ایم بی اے کر رکھا ہے اور سینئر فار اسلامک اکنامکس، جامعہ دارالعلوم کا ایک شعبہ، سے اسلامک بینکنگ میں ڈپلومہ بھی حاصل کر رکھا ہے۔وہ سی ایف اے انسٹیٹیوٹ آف یو ایس اے کی جانب سے کلاریٹاس انویسٹمنٹ سرٹیفکیٹ کے حامل بھی ہیں۔
جناب سیّد خر ّم علی نقوی المیزان کے ہیڈ آف آئی ٹی ہیں۔ وہ زیبیسٹ (ایس زیڈ اے بی آئی ایس ٹی)سے ایم بی اے کی ڈگری رکھتے ہیں اور کراچی یونیورسٹی سے شماریات میں ماسٹر ز کر رکھا ہے۔
وہ مالیاتی شعبے میں 19برسوں سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں جس میں مینجمنٹ کی مڈل اور سینئر سطحوں پر انفارمیشن سسٹمز اور ٹیکنالوجیز کی مینجمنٹ بھی شامل ہے۔اُنھیں آئی ٹی اسٹریٹجک مینجمنٹ، پروجیکٹ مینجمنٹ، بزنس ایپلیکیشن ڈیولپمنٹ اینڈ ایکویزیشن، انفارمیشن سکیورٹی اینڈ آئی ٹی گورننس اور آپریشنل رِسک مینجمنٹ میں تخصیص حاصل ہے۔
نقوی صاحب نے المیزان میں 2006ء میں ہیڈ آف آئی ٹی کے طور پر شمولیت اختیار کی، اس سے قبل اُنھوں نے پی آئی سی آئی سی میں آئی ٹی آڈٹر کے طور پر کام کیا ہے۔وہ میزان بینک لمیٹڈ اور پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی سے بھی وابستہ رہے ہیں۔
اُنھوں نے سی ایف اے، امریکہ کی جانب سے کلیریٹاس انویسٹمنٹ سرٹیفکیٹ، آئی ٹی آئی ایل وی3فاؤنڈیشن، سرٹیفائیڈ انفارمیشن سسٹم آڈٹر (سی آئی ایس اے) اور مائیکروسوفٹ سرٹیفائیڈ سسٹمز انجینئر (ایم سی ایس ای) بھی حاصل کر رکھا ہے۔
جناب اختر منیر GARP امریکا کے ایک مصدقہ فنانشل رِسک منیجر (FRM) اور کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹینٹ آف پاکستان کے فیلو ممبر ہیں۔ آپ نے بحریہ یونیورسٹی سے ایم بی اے کے ساتھ ساتھ سی ایف اے لیول II اور اے سی سی اے بھی کئے ہیں۔
جناب اختر منیر کو انٹرپرائز رِسک مینجمنٹ، مارکیٹ رِسک اور لیکویڈیٹی رِسک مینجمنٹ میں مجموعی طور سے بارہ (12) سال کا تجربہ حاصل ہے۔ آپ 15 مارچ 2021 کو ال میزان میں شامل ہوئے تھے۔ ال میزان کے ساتھ منسلک ہونے سے قبل انہوں نے HBL ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، سینٹرل ڈپازیٹری کمپنی (CDC) آف پاکستان، اور سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) لمیٹڈ کے متعلقہ رِسک مینجمنٹ ڈپارٹمنٹس میں خدمات انجام دی تھیں۔ آپ مارچ 2011 سے اگست 2018 تک ICMA پاکستان میں بہ حیثیت مہمان استاد پڑھاتے بھی رہے ہیں اور اسٹریٹجک مینجمنٹ اکاؤنٹنگ اور فنانشل اکاؤنٹنگ پڑھاتے ہوئے فیکلٹی رول آف آنر کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔
میوچل فنڈز انڈسٹری میں 13برسوں سے زائد کے تجربہ کے ساتھ محمد علی خان صاحب ایک فیلو چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔
خان صاحب المیزان کے ساتھ 2013ء سے وابستہ ہیں اور مستعدو مؤثر آپریشنل پروسیسز کی تیّاری و تشکیل کے ذریعے کسٹمر تجربے کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وہ کئی آٹومیشن پروجیکٹس، نئے پروڈکٹس کے آغاز اور سروسز کو شروع کروانے میں بھی پیش پیش رہے ہیں جو کہ المیزان انویسٹمنٹس کی جانب سے پیش کی جارہی ہیں۔
المیزان میں شامل ہونے سے پہلے، جناب محمد علی خان سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان (سی ڈی سی) میں ان کے ٹرسٹی اینڈ کسٹوڈیل آپریشنز شعبے میں سیکشن ہیڈ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
فیضان سلیم انویسٹمنٹ ایڈوائزری اور پورٹفولیوز مینجمنٹ کی 16سالہ کامیابیوں کے ساتھ ایک انتہائی تجربہ کار پوورٹفولیومینیجر ہیں۔ آپ روایتی اور اسلامک فکسڈ انکم و منی مارکیٹس دونوں کے بارے میں مکمل آگاہی اور انہیں چلانے کے بارے میں بہترین صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان دنوں آپ شریعہ کمپلائنٹ انکم پورٹ فولیوز کے سر براہ ہونے کے ساتھ انویسٹمنٹ کمیٹی کے بھی ایک انتہائی اہم رُکن ہیں۔ اس حیثیت میں آپ کمپنی کے فکسڈ انکم پورٹ فولیوزکی نگرانی کرتے ہیں جو مختلف کیٹیگریز میں کمپنی کے مجموعی اثاثوں کا تقریباً 92فیصد ہے۔ پاکستان میں سب سے بڑے فکسڈ انکم پورٹفولیومینیجر کی حیثیت میں آپ نے 310بلین پاکستانی روپو ں کے Assets under Management (AUMs) کا انتظام سنبھالاہُوا ہے جوکہ اُنہیں ملک کے واحد بلین ڈالر فنڈ مینیجر ہونے کا اعزاز بھی دیتا ہے۔
جناب فیضان سلیم کاروباری حِکمت عملی بنانے، پروڈکٹ بنانے، کاروبار میں تو سیع /وسعت، پورٹفولیو بنانے اور مختلف مالی مارکیٹس و فکسڈ انکم سیکیورٹیز کے کاموں میں عملی طور پر شامل ہوتے ہیں۔ 2019میں المیزان انویسٹمنٹس میں آنے سے قبل آپ HBLایسَٹ مینجمنٹ اور ABLایسَٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ جیسے اداروں میں فکسڈ انکم ڈیپارٹمنٹ کے سر براہ بھی رہ چکے ہیں۔ آپ ٗUBLفنڈ مینیجر اور اکھائی کیپٹل مینجمنٹ لمیٹڈ جیسے اداروں میں سر مایہ کاری ٹیموں کے اہم رُکن کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے چُکے ہیں۔
جناب حسیب احمد شاہ نومبر 2022 میں بہ حیثیت سربراہ کمپلائنس اینڈ سروس کوالٹی، ال میزان انوسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ سے منسلک ہوئے۔ ڈیزائننگ اینڈ امپلی مینٹنگ کنٹرولز، رِسک میپنگ، ریگولیٹری کمپلائنس اور کیپٹل مارکیٹ انسٹیٹیوشنز کی معائنہ کاری میں آپ 15 برس کا تجربہ رکھتے ہیں۔ حسیب صاحب نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں بہ حیثیت ایپکس کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر 4 برس تک خدمات انجام دیں اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے رِسک مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ سے بھی منسلک رہے ہیں۔
محترمہ ثناء میسیا، ال میزان انوسٹمنٹس میں (انسانی وسائل) ہیومن ریسورسز کی سربراہ ہیں۔ آپ ایک تجربہ کار، نتائج پر نظر رکھنے والی پروفیشنل ہیں جنہیں 15 سال کا عالمی، APAC علاقائی اور ملکی اداروں میں کام کا تجربہ حاصل ہے جہاں وہ انسانی وسائل اور تنظیم سازی کی مجموعی حکمت عملی نافذ کرنے اور اسے چلانے کی ذمہ دار تھیں۔ اپنے پورے کیریئر کے دوران اسٹریٹجی، ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن، ٹیلنٹ ایکویزیشن اینڈ مینجمنٹ، ٹوٹل ریوارڈز اینڈ پرفارمنس مینجمنٹ، آرگنائزیشنل ڈویلپمنٹ، ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ایمپلائی ریلیشنز اینڈ انگیجمنٹ، ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن، سی ایس آر اینڈ کمپلائنس مینجمنٹ کے شعبوں میں بہترین معمولات تیار کرنے اور انہیں کام میں لانے کی اہم ترین ایچ آر اور کارپوریٹ مینجمنٹ مہارتیں حاصل کی ہیں۔
ثناء کے کیریئر کا بیشتر حصہ جاپان کے سب سے بڑے کانگلومریٹ، مٹسوبیشی کارپوریشن میں ایچ آر، سی ایس آر اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشن کی سربراہ کی حیثیت میں گزرا ہے۔ ثناء نے اسمولان پاکستان فیلڈ سروسز، فیروز 1888 اور اوسس انسائیٹس کی ریسرچ اور ہیومن ریسورسز میں بھی کام کیا ہے۔
نفسیات اور انسانی کردار کے مضمون میں گولڈ میڈلسٹ ثناء نے اپنی ماسٹرز کی ڈگری کراچی یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔ آپ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کی ایک مصدقہ پروفیشنل اور LUMS سے فارغ التحصیل پروجیکٹ مینجمنٹ پروفیشنل (PMP) بھی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ نے INSEAD، آتینیو دی منیلا یونیورسٹی میں انٹرنیشنل لیڈرشپ پروگراموں اور امریکا، ٹوکیو، سنگاپور، دبئی، انڈیا، ویت نام میں مینجمنٹ اور ایچ آر پروگراموں میں شرکت کی ہے۔
آپ نے OICCI کی ڈائیورسٹی اینڈ سی ایس آر کمیٹی میں 2013 سے 2020 تک بہ حیثیت رکن سب کمیٹی بھی خدمات انجام دی ہیں۔ یہ وہ ٹاسک فورس ہے جس نے آرگنائزیشنوں کو ڈائیورسٹی روڈ میپ اور وائٹ پیپر مہیا کئے ہیں۔ ثناء انڈر گریجویٹ طلباء و طالبات کو کارپوریٹ مہارتوں کی تعلیم کے لئے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں ایک سرگرم کاؤنسلر بھی ہیں۔